امریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
23 ستمبر، 2021
ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق:
وزیر خارجہ اینٹنی جے بلنکن نے آج پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور افغانستان کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلنکن نے افغانستان کے حوالے سے سفارتی کوششوں کو مربوط کرنے کی اہمیت اور افغانستان چھوڑنے کے خواہش مندوں کو واپسی میں سہولت دینے پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ان دونوں کوششوں پاکستان کی مدد اور معاونت کو سراہتا ہے۔
اصل عبارت پڑھنے کا لنک: https://www.state.gov/secretary-blinkens-meeting-with-pakistani-foreign-minister-qureshi/
یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔